ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یو بی وینکٹیش اور پرکاش راتھوڑ کونسل کے لئے نامزد

یو بی وینکٹیش اور پرکاش راتھوڑ کونسل کے لئے نامزد

Wed, 31 Oct 2018 12:41:05    S.O. News Service

بنگلورو31؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ نیوز) ریاستی حکومت کی طرف سے لیجسلیٹیو کونسل کے لئے دو اراکین اور ریاستی اسمبلی کے لئے اینگلو انڈین زمرے سے کی گئی ایک نامزدگی کو گورنر واجو بھائی والا نے منظور کرلیا ہے۔ لیجسلیٹیو کونسل کے لئے ریاستی حکومت کی طرف سے یو بی وینکٹیش اور اسپورٹس کے زمرے سے پرکاش راتھوڑ کے تقرر کو گورنر نے منظور ی دی ہے۔ یو بی وینکٹیش کو سماجی خدمات کے زمرے سے کونسل کے لئے نامزدکیا گیا ہے۔ اسپورٹس کے زمرے سے ایوان بالا میں پرکاش راتھوڑ کا داخلہ دوسری مرتبہ ہورہاہے۔اس کے علاوہ ریاستی اسمبلی کے لئے اینگلو انڈین زمرے سے سابق رکن اسمبلی ونیشا نیرو کو ایک بار پھر نامزد کیا گیاہے۔ گورنرنے ان تینوں کو مقرر کئے جانے کے حکمناموں پر دستخط کرتے ہوئے اس سلسلے میں احکامات جاری کردئے ہیں۔


Share: